معدہ (Stomach)، جسم کا ایک حصہ ہے، جو جوف شکم(پیٹ کے خلائی حصہ) میں پایا جاتا ہے۔ اس کی شکل مشک سے ملتی ہے یہ نظام انہضام میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔اس کا مقام اور شکل حسب ذیل تصویر کی مدد سے واضح کیا گیا ہے۔
انسانی جسم میں معدہ کا مقام

معدہ کی شکل اور اس کے اجزا ء کی تفصیل

جب بھی ہم کوئی غذا کھاتے ہیں تو منہ کے ذریعے نرم اور باریک ہو کر غذا کی نالی کے ذریعے معدہ میں پہنچتی ہیں۔ معد کے اندر موجود حضم کردینے والی رطوبتیں اس میں جذب ہو جاتی ہیں اور غذا 3 سے 4 گھنٹوں میں تحلیل ہو کر ایک محلول کی سی شکل اختیار کرلیتی ہے جسے اطبا ء کیلوس کا نام دیتے ہیں ۔ کیلوس کا صاف اور رقیق حصہ باریک رگوں کے ذریعے جگر میں منتقل ہوجاتا ہے۔
جسم کا صحیح اور درست طریقے سے حصول اور فائدہ حاصل کرنا معدہ ہی کے مرہون منت ہے۔ اگر معدہ تندرست ہے اور اس کے افعال ٹھیک ہیں تو جسم بہت کم بیماریوں کا شکار بن پاتا ہے۔
اکثر امراض کی ابتدا معدے کی خرابیوں کی بنا پر ہی ہوتی ہے ۔ معدے کی حفاظت دراصل اپنی صحت اور تندرستی کی حفاظت ہے۔ معدہ ہی سے جسمانی امراض کےعلاوہ رؤحانی بیماریوں کا گٹھ جوڑ ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا کہ تمام انسانیت کو ہمہ قسم کی روحانی وجسمانی بیماریوں سے محفوظ رکھے آمین۔
0 تبصرے:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔